کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ایم کیو ایم کے بیانات سے ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ استعفے لینے کے لئے تیار ہے،شاہ محمود قریشی
جمعرات 13 اگست 2015 16:10
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین و رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ایم کیو ایم کے بیانات سے ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ استعفے لینے کے لئے تیار ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کراچی آپریشن بند کیا گیا تو بھتہ مافیا جعلسازی سے زمین ہتھیانے والے اور لوگوں کے قتل اور امن و امان کو خراب کرنے والے دوبارہ کامیاب ہو جائیں گے، آئین ماوارئے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا، استعفوں کے پیچھے کار فرما سوچ کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیاسی بنیادوں پر مصلحتوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ایم کیو ایم کہہ رہی ہے کہ آپریشن جانبداری پر مبنی ہے لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن غیر جانبدار ہے، استعفوں کے ذریعے حکومت پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ کراچی آپریشن بند ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن پر حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے، کراچی آپریشن بند نہیں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.