ڈاکٹرملیحہ لودھی کی جانب سے معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے اعزاز میں عشائیہ

جمعرات 13 اگست 2015 16:19

ڈاکٹرملیحہ لودھی کی جانب سے معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے اعزاز ..

نیویارک ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی مندوب کی رہائش گاہ پر دئیے جانیوالے عشائیے میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں ،پاکستانی مشن کے افسران ،پاکستانی قونصلر جنرل اور معروف کامیڈین سعد ہارون سمیت امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ اداکار فواد خان ان دنوں امریکہ میں ہیں۔ اس موقع پر فواد خان شرکاء میں گھل مل گئے۔