راجرز کپ :اینڈی مرے اور رافیل نڈال تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 13 اگست 2015 16:25

راجرز کپ :اینڈی مرے اور رافیل نڈال تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سیکنڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے اوراسپین کے رافیل نڈال راجرزکپ ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری ہارڈ کورٹ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے نے اسپین کے ٹومی روبر یڈوکو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرتیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی، مرے کی فتح کا اسکورچھ چاراور سا ت پانچ رہا۔

(جاری ہے)

پانچ ماہ بعد ہارڈ کورٹ پراترنے والے رافیل نڈال کویوکرائن کے سرگئی اسٹاکھوسکی کوزیر کرنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑی، انہوں نے سرگئی کیخلاف سات چھ اورچھ تین کے اسکورکے ساتھ کامیابی حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا،تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس واورنکا انجری کے باعث آسٹریلیا کے نک کرگیوس کیخلاف میچ سے دستبردارہوگئے، کرگیوس کوتیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں چارصفرکی برتری حاصل تھی۔