ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ،حکومت کا تاجربرادی کو ریلیف دینے پرغور

جمعرات 13 اگست 2015 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت کا تاجربرادی کو ریلیف دینے پرغور ،ٹرانزیکشن کی حد کو پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تک کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت تاجروں کو ایک اور رعایت دینے پر غور کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق تاجروں کے احتجاج کے بعد حکومت پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے اعشاریہ تین کر چکی تھی، اب بینکوں سے لین دین کی حد پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب اکتیس کھرب کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹیکسز متعارف کرائے گئے تھے جس میں بینکنگ ٹرازیکشن پر عائد ٹیکس بھی شامل ہے تاہم تاجر برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باعث یہ تنازعہ جاری ہے۔