قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی ایوان میں عدم موجودگی میں بینک دولت پاکستان بل 2015ء کی منظوری دیدی
جمعرات 13 اگست 2015 16:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی ایوان میں عدم موجودگی میں بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء کی منظوری دیدی ہے ‘بل کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان مالیاتی پالیسی کی تشکیل، زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام و انصرام پر نظر رکھنے سمیت دیگر مالیاتی امور اور پالیسیوں کے حوالے سے مکمل اختیار حاصل ہو گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی اختراعات (ترمیمی) بل 2015ء پر رپورٹ پیش کر دی گئی جمعرات کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے تحریک پشی کی کہ بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء زیر غور لانے کے لئے متعلقہ قواعد معطل کئے جائیں۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اس بل پر کافی غور و خوض کیا ہے اس بل کی منظوری سے سٹیٹ بینک کو خود مختاری ملے گی، کمیٹی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دی ہے، کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی نے قواعد صرف نظر کرنے کے حوالے سے تحریک کی منظوری دیدی۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء زیر غور لایا جائے۔
تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی تمام شقیں یکے بعد دیگرے ایوان میں پیش کیں جن کی قومی اسمبلی نے منظوری دیدی۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء منظور کیا جائے۔ ایوان نے بل کی منظوری دیدی۔ اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی اختراعات (ترمیمی) بل 2015ء پر رپورٹ پیش کر دی گئی۔قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین رانا محمد حیات خان نے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد اختراعات (ترمیمی) بل 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.