حکومت اسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن نہ ہی اختیارات کو عوام میں تقسیم کرنا چاہتی ہے،ابراررضاایڈووکیٹ

جمعرات 13 اگست 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ابراررضاایڈووکیٹ نے بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے اعلان نہ ہونے اور مسلسل طول دینے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں نہ ہی بلدیاتی الیکشن کروانہ چاہتی ہے اورنہ ہی اختیارات کو عوام میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اشتیاق میر،فاروق بٹ،احسان اللہ ایڈووکیٹ،شمریزاعوان،اجمل چوہدری،فیصل نیازی،سفیان صابر،حسن ملکاور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی، جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

عوام اب جان چکے ہیں کہ ان کے ساتھ پچھلے 67سالوں سے دھوکہ ہوتا رہا ہے اب عوام ان جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا قافلہ اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ولولہ انگیزقیادت میں پوری آب و تاب کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے،عوامی تحریک کے کارکن کبھی تھکے ہیں نہ کبھی تھکیں گے۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا عوامی فلاحی ایجنڈا ملک کے پسے ہوئے طبقات کے لئے امید کی کرن ہے ۔بہت جلد ظالم حکمرانوں سے نجات ملے گی، عوا می حکومت قائم ہوگی ،عوام کی حکمرانی ہوگی ۔کرپٹ حکمرانوں کابستر گول ہوجائے گا ۔