ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں پر تشویش ہے ‘ ملک میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو جائیگا ‘مولانا فضل الرحمن
جمعرات 13 اگست 2015 16:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں پر تشویش ہے اور اس سے ملک میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو جائیگا ‘کراچی میں آپریشن ضرور ہو مگر کسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں بنانا چاہیے ‘ ایم کیو ایم کے کی جانب سے استعفوں کے بعد آئینی طور پر واپسی کا کوئی راستہ نہیں ‘ معاملے پر آئینی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایم کیو ایم کی جانب سے استعفے دیئے جانے پر تشویش ہے اور اس طرح سے ملک میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف کسی بھی پارٹی سے ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی جماعت سے ایسا اختلاف نہیں کہ یہ جماعت پارلیمنٹ میں کیوں ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فرد یا جماعت اسمبلی سے استعفیٰ دے لیکن اگر کوئی فرد یا جماعت خود استعفیٰ دے تو پھر ہمارا موقف وہی ہو گا جو تحریک انصاف کے معاملے پر تھا، حکومتی ارکان کی جانب سے ماضی کے فیصلوں کی روشنی میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کی اسمبلی میں واپسی کا راستہ موجود ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.