راولپنڈی : فوجی عدالتوں نے 7 بڑے دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 18:19

راولپنڈی : فوجی عدالتوں نے 7 بڑے دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی، ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے 7 بڑے دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی ہے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد 7 بڑے دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی دہشتگردوں کو سزائیں سنائے جانے کے فیصلے کی توثیق کی ہے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے دہشتگردوں میں سے 6 دہشتگرد سانحہ آرمی پبلک سکول جبکہ ایک دہشت گرد سانحہ صفورا چوک میں ملوث تھا.

تاہم مزید ایک دہشت گرد کو فوجی عدالتوں کی جانب سے عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے. جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گردوں کو سزا سے قبل صفائی کا پورا موقع دیا گیا . آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کو اپیل کا حق بھی حاصل ہے.

متعلقہ عنوان :