پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی پراجیکٹوں کے خلاف عالمی بنک سے رجوع کرنے کا فیصلہ
فیصلہ نئی دہلی کی جانب سے غیر جانبدار ماہر کی تقرری کی تجویز نظر انداز کئے جانے کے بعد کیا گیا
جمعرات 13 اگست 2015 19:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دو ہائیڈرل پاور پلا نٹس کی قیمت بارے فیصلے کیلئے غیر جانبدار ماہرین کی تقرری کے باہمی معاہدے کے مطالبے کو مسترد کئے جانے کے بعد معاملے پر عالمی بنک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈس واٹر کمشنر آف پاکستان نے 330 میگاواٹ کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ اور 850 میگاواٹ رینٹل ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے ڈیزائن پر سنگین اعتراضات اٹھائے تھے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کی تاخیری تکنیکوں سے اکتائے ہوئے 24 جولائی کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں معاملے کا فیصلہ کرنے کیلئے ایک عالمی باہر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نئی دہلی نے پاکستان کے مطالبے پر جواب دینے کی زحمت نہیں کی اور دونوں پراجیکٹوں پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔(جاری ہے)
رپورت کے مطابق کہ عالمی بنک کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ توڑنے پر پاکستان کی درخواست پر ایک ماہر مقرر کرے اور معاملے پر فیصلہ دے۔
رپورٹ میں واٹر کمیشن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں دریائے چناب پر کشن گنگا ڈیم اور دیگر ڈیموں کے سپل ویز کی گہرائی پر اعتراض ہے کیونکہ بھارت یہ سندھ طاس معاہدے کے تہت نہیں کر سکتا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزائنوں پر سخت اعتراضات کے باوجود پاکستان تین دیگر متنازعہ پراجیکٹوں پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دونوں پراجیکٹوں بارے موقف بالکل واضح ہے اور امید ہے کہ ہم یہ کیس جیت جائیں گے۔(رضوان شاہ)`متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.