پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے فلپائنی حریف مینی پاکیو سے فائٹ کے لئے آمادگی ظاہرکردی

جمعرات 13 اگست 2015 19:23

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے فلپائنی حریف مینی پاکیو سے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کی جانب سے چینلج قبول نہ کئے جانے کے بعد پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلپائنی باکسر مینی پاکیو سے فائٹ لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ڈیلی مررکے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ مے ویدر کی جانب سے ان کے چیلنج کو قبول نہ کئے جانے کے بعد انہیں فلپائنی باکسر مینی پاکیو کے ساتھ فائٹ کر کے خوشی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فائٹ کی انعامی رقم پر اتفاق ہو جائے تو فلپائنی باکسر سے فائٹ ہو سکتی ہے۔عامرخان کا کہنا تھا کہ میں اورمینی پاکیو ایک ساتھ ٹریننگ کر چکے ہیں اور ہمارا ٹرینر بھی ایک ہی تھا اس لئے ہم دونوں ایک دوسرے کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔ مینی پاکیو سے مقابلہ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں سے ایک ہوگا۔ `