کمیٹی سسٹم کو فعال بنانے کیلئے متعدد اقدامات زیر غور ، کمیٹیوں کو درپیش مسائل کا حل نکال لیا جائے گا چیئرمین سینیٹ
ایران اور مغربی ممالک کے مابین نیوکلیئر معاہدہ کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،رضاربانی سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
جمعرات 13 اگست 2015 19:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) ء چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کونسل آف چیئرمین کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کو درپیش مسائل کا جلد ہی حل نکال لیا جائے گا تاکہ قائمہ کمیٹیوں کو کام میں پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے والے اراکین کمیٹی کو اب چیئرمین کمیٹی کو باضابطہ طور پر درخواست کے ذریعے آگاہ کرنا پڑے گا اراکین کی حاضری سینیٹ کی ویب سائٹ پر رکھی جائے گی ۔
میاں رضاربانی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین کو سی ڈی پر تمام کارروائی جلد ہی ملنا شروع ہو جائے گی اور سینیٹ سیکرٹریٹ یو این ڈی پی اور آئی پی یو کے تعاون سے پاکستانی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کام کر رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے سینیٹ میں جلد ہی متعارف کرائی جانے والی انٹرن شپ پالیسی پر بھی اراکین کو آگاہ کیا جس کے تحت نوجوان طلباء اور طالبات کو ڈیڑھ سال کیلئے کام کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے پاس مختلف وزارتوں کے افسران کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاسوں میں طلب کرنے کیلئے ازخود اختیارات بھی ہیں ۔آج کے اس اعلیٰ سطح اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف امور کی طرف توجہ مبذول کرائی اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی سطح پر تعاون کو ایک نئے انداز میں فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی تاریخ اور قدریں کافی مشترک ہیں اور مختلف مسائل بشمول گیس پائپ لائن منصوبے اور بجلی کی فراہمی پر مل کر کام کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایران اور مغربی ممالک کے مابین ہونے والا نیو کلیئر معاہدہ پورے خطے کے بہتر مفاد میں ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین روابطہ کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ایران کا پارلیمانی وفد ایشیائی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کرے گا ۔چیئرمین سینیٹ نے ایران کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.