پی این سی اے میں بچوں نے جشن ِ آزادی منایا

پوری قوم کے بچے معصوم انداز میں ملک سے محبت کے جذبوں کو تقویت دے رہے ہیں، شبیر احمد

جمعرات 13 اگست 2015 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)بچوں کے ہاتھو ں میں لہراتیسبز ہلالی پرچم ہماری خوشیوں اور پاکستان کے شاندار مستقبل کی نویدہے۔ آج پوری قوم کے بچے اپنے معصوم انداز میں ملک سے محبت کے جذبوں کو تقویت دے رہیں ہیں۔ اِن خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹیو /ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے شبیر احمد نے جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام بچوں کے لئے منعقدہ ثقافتی پروگرام کے موقع پر بچوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

اْنہوں نے کہا کہ ہر سال جشن آزادی منانے کا مقصد نوجوان نسل کو آزادی حاصل کرنے کے لئے دی جانے والی قربانیوں سیآگاہ کیا جائے اور انہیں اْنکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے۔ اْنہوں نے کہا کہ پی این سی اے مستقبل کے اِن معماروں کو فنونِ لطیفہ کی تعلیم دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین اور اساتذہ کو بچوں کو مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار کرنے اور خصوصی توجہ دینے کیلئے کہا ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا۔ بچوں کے پسندیدہ پتلی تماشہ میں قومی پتلی کے فنکاروں نے بچوں کو پتلیوں کے ذریعے مزاح مزاح میں آزادی کی اہمیت ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے رہنمائی کی۔ راولپنڈی اسلام آباد کے سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء نے آزادی کے موقع پرتقاریر میں ملک کی ترقی کیلئے سخت محنت اور جستجو کرنے کی تلقین کی۔ بچوں کی طرف سے پیش کردہ ٹیبلومیں بچوں نے خوبصورت انداز میں معاشرتی برائیوں ، رشوت ،جھوٹ وغیرہ کی نشاندہی کی۔

ملیّ نغموں کو بے حد سراہا گیا ۔ بچوں کی دلچسپی کے لئے میجک شو بھی پیش کیا گیا۔آخر میں پی این سی اے کے شعبہ ڈرامہ کا آزادی کے موضع پر تیار کردہ کھیل پیش کیا گیا۔جس میں دادی اپنے پوتوں ، پوتیوں کو جدو جہد ِ آزادی اور تقسیم ہند کے واقعات سْناتی ہیں اور بچوں کو پاکستان سے محبت کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔ ملک کی محبت سے سرشار بچوں نے تمام فنکاروں کو خوب داد دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پروگرام میں راولپنڈی اور اسلام آباد سکول کالجز کے بچوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔تمام شرکاء کو انعامات دیئے گئے۔