آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث دہشت گردوں کو پھانسی دینے پر خوش ہوں: والدہ شہید یاسین

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اگست 2015 19:47

آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث دہشت گردوں کو پھانسی دینے پر خوش ہوں: والدہ ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچے یاسین کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث دہشت گردوں کو پھانسی دینے پر خوش ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کی جانب سے آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث دہشت گردوں کو پھانسی دیے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچے یاسین کی والدہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھ لٹنے نہیں دیں گے۔