آرمی چیف نے سانحہ پشاور اور سانحہ صفورا کے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

6 دہشت گرد آرمی پبلک سکول ،ایک سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، سزا پانے والے کو اپیل کا حق حاصل ہے،آئی ایس پی آر

جمعرات 13 اگست 2015 20:31

آرمی چیف نے سانحہ پشاور اور سانحہ صفورا کے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،6 دہشت گرد آرمی پبلک سکول ،ایک سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں نے 7دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھیجس کی آرمی چیف نے توثیق کر دی ہے،سزائے موت کے قیدیوں میں 6 آرمی پبلک سکول پشاور اور ایک سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، سزا پانے والے ملزموں کو اپیل کا حق حاصل ہے، سزا سے قبل مجرموں کو صفائی کا پورا موقع دیا گیا، سزا پانے والوں میں حضرت علی، مجیب الرحمان، سبیل عبدالسلام، تاج محمد، عتیق الرحمان، کفایت اﷲ شامل ہیں، انہیں آرمی پبلک سکول حملے میں سزا سنائی گئی ہے ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ سانحہ صفورا چورنگی کے ملزم محمد فرحان کو سزائے موت دی گئی ہے، اس کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

مجرم علی ولد اول باز نے 23لیویز اہلکاروں کو شہید کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صفورا چورنگی حملے میں رینجرز کے تین اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔