نیب لاہور نے پنشن غبن کیس میں ملزم جعفر کو گرفتار کرلیا

جمعرات 13 اگست 2015 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو لاہور نے محمد جعفر کو پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے8کروڑ رپے مالیت کے پنشن غبن کیس میں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم پر بدعنوانی ، فراڈ ، فنڈز کی خورد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر علی ڈوگر ملزم رنگ لیڈر کا پڑوسی ہے جو پہلے ہی حراست میں ہے اور جسمانی ریمانڈ پر ہے ملزمان نے ادارے کے پنشنرز کی جعلی فہرست تیار کی اور جعلی اکاؤنٹس کھول کر پنشن کی رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی ہے

متعلقہ عنوان :