افغانستان کی موجودہ صورتحال، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے خطے میں استحکام ،ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سیمینار اٹھارہ اگست کو منعقد ہو گا

جمعرات 13 اگست 2015 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) افغان کی موجودہ صورتحال طالبان کے ساتھ مذاکرات ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے خطے میں استحکام اور مشرق وسطیٰ میں استحکام اور پاکستانی مفادات خصوصاً ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریفارمز میں اٹھارہ اگست اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹیڈیز اسلام آباد میں اکیس اگست کو سیمینار کا انعقاد کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ملک کے اہم سکالر معید یوسف ریاض ایچ کھوکھر ، اعجاز حیدر اور خالد محمود کے علاوہ ڈاکٹر سرفراز خان سابق سفارتکار رستم شاہ مہمند ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی شرکت کرینگی