کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کی تجدید ہونا باقی ہے ،بلیغ الرحمان
نجکاری کے بنیادی نکات تبدیل نہیں کئے جاسکتے، حکومت کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں عوامی مفاد کو مدنظررکھاجائیگا،وزیرمملکت برائے داخلہ الیکٹرک قاتل ہے، حکومت اس کا کنٹرول سنبھال لے، اراکین سینیٹ وفاقی حکومت تین ڈائریکٹرکی تعیناتی کااختیارحکومت سندھ کو دے،کے الیکٹرک کا پروفیشنل پرفومس آڈٹ کیاجائے،سعیدغنی،سسی پلیجو، تاج حیدر،جہانزیب جمالدینی ،نہال ہاشمی اوردیگرکاتحریک پراظہارخیال کے ای ایس سی نے ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی ہے ،وہ وفاقی حکومت کومانتی ہے نہ ہی صوبائی حکومت کو ،چیئرمین سینٹ کے ریمارکس
جمعرات 13 اگست 2015 21:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے سینیٹ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کی تجدید ہونا باقی ہے ،نجکاری کے بنیادی نکات تبدیل نہیں کئے جاسکتے، حکومت کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں عوامی مفاد کو مدنظررکھاجائیگا جبکہ اراکین سینیٹ نے کے الیکٹرک کوقاتل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اس کا کنٹرول سنبھال لے، وفاقی حکومت تین ڈائریکٹرکی تعیناتی کااختیارحکومت سندھ کو دے،کے الیکٹرک کا پروفیشنل پرفومس آڈٹ کیاجائے۔
جمعرات کوسینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرتاج حیدر، سینیٹرسعیدغنی، سینیٹرسلیم مانڈی والا اورسسی پلیجو کی جانب سے منظور کردہ تحریک التواء جو کراچی میں بجلی کی بار بار بریک ڈاؤن اور قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کی کراچی میں جون2015ء کی گرمی کی لہر سے ہونیوالی ہلاکتوں کے ساتھ کے الیکٹرک کی بجلی کی طاقتوں پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے سینیٹرسعید غنی نے کہاکہ ماہ رمضان کے مہینے میں چار دفعہ بریک ڈاؤن ہوا جس سے کے الیکٹرک کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی کے الیکٹرک کایہ دعویٰ کہ صرف تین سے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے غلط بیانی ہے ساڑنے سات گھنٹے سے سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے کے الیکٹرک لوگوں کیلئے مسائل پیدا کررہی ہے انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کررہی کے الیکٹرک نے معاہدہ کیاتھا کہ وہ اپنے سسٹم کو بہتر کرے گی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا نیپرا کی رپورٹ کے بعد حکومت کے الیکٹرک کاکنٹرول سنبھال لے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.