4 وفاقی وزراء چوہدری نثار، سعد رفیق، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور شیخ رشید پر حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اگست 2015 21:34

4 وفاقی وزراء چوہدری نثار، سعد رفیق، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) 4 وفاقی وزراء اور شیخ رشید پر حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے 4 وفاقی وزراء اور شیخ رشید پر حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں راولپنڈی، اسلام آباد اور ٹیکسلا سے 30 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن وفاقی وزراء پر دہشت گردی کے حملوں کی پلاننگ کی جارہی تھی ان میں چوہدری نثار، سعد رفیق، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔