جشنِ آزادی ریلوے 3دِن چراغاں کرے گا

جمعرات 13 اگست 2015 22:01

جشنِ آزادی ریلوے 3دِن چراغاں کرے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) پاکستان ریلویز نے جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ لاہور ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ہیڈکوارٹرز پر13،14اور15اگست کے لیے چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

14اگست کی صبح ہیڈکوارٹرز میں پرچم کُشائی کی تقریب ہوگی۔ مہمانِ خصوصی محمد جاوید انور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز، دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ پرچم کُشائی کریں گے۔ تقریب میں وزیراعظم کے خصوصی پیغام کے علاوہ قومی ترانوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی پودا بھی لگائیں گے اور ریلوے سٹاف میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :