پاکستان کی بقا میں ہماری بقا ہے، پرویز مشرف ،ڈاکٹر محمد امجد

ہمیں’’ سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے نظریئے کی بنیاد پر کام کر کے ملک کو عظیم تربنانا ہو گا ، مشترکہ بیان

جمعرات 13 اگست 2015 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا میں ہماری بقا ہے، ہمیں’’ سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے نظریئے کی بنیاد پر کام کر کے ملک کو عظیم تربنانا ہو گا ۔ جمعرات کو مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کی بقا میں ہماری بقا ہے۔

’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نظریہ ہی ہماری قومی بقا کا ضامن ہے۔ہم سب کی اولین ترجیح عظیم ترپاکستان ہونی چاہئیے۔

(جاری ہے)

تمام پاکستانی ’’سب سے پہلے پاکستان ‘‘کے بارے میں خلوص دل سے سوچیں۔آج کے دن آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم پاکستان دینے کا عہد کریں۔پاکستان کے وجود سے ہمارا وجود ہے۔ہمیں’’ سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے نظریئے کی بنیاد پر کام کر کے ملک کو عظیم تربنانا ہے۔دنیا میں ترقی یافتہ اور خوشحال قوموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرپروقار طریقے سے چلنے کے لئے ہمیں وطن کی مضبوطی اور ترقی کے لئے خلوص دل اور نیک نیتی سے شب و روز محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن آنے والی نسلوں کو خوشحال اور مستحکم پاکستان دینے کا عہد کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :