وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات

جمعرات 13 اگست 2015 22:40

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج ملتان کینٹ کی طالبہ ماہا زینب نے 1047 نمبر لے کر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پی اے ای سی ماڈل کالج نیلور اسلام آباد کی طالبہ اجالا عبدالرشید اور پنجاب کالج ناظم الدین روڈ ایف ایٹ فور کی طالبہ سیرت فاطمہ نے بالترتیب 1031، 1031 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

پنجاب کالج ناظم الدین روڈ ایف ایٹ فور کی عائشہ نصرالله نے 1030 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بورڈ امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق پری میڈیکل گروپ سے ہے۔کامرس گروپ میں پنجاب کالج ایف ایٹ فور کی طالبہ سمیہ خورشید اعوان نے 956 نمبر لے کر پہلی، انڈس کالج آف کامرس واہ کنیٹ کی رشی کائنات نے 948نمبر لے کر دوسری جبکہ پنجاب کالج آف کامرس پشاور روڈ، راولپنڈی کینٹ کی برکا سلیم نے 944لے کر تیسری پوزیش حاصل کی۔

(جاری ہے)

پری انجیئرنگ گروپ میں او پی ایف بوائز کالج ایچ ایٹ اسلام آباد کے طالب علم عبداللہ اشفاق اور پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی فار ویمن سرگودھا کی طالبہ فصیحہ بنت ظفر نے 1023لے کر پہلی، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج فار بوائز راولپنڈی کینٹ کے سید محمد کمیل اور پی اے ای سی ماڈل کالج فار بوائز چشمہ ضلع میانوالی کے محمد عمر فاروق اعوان نے دوسری جبکہ آرمی پبلک کالج اٹک کینٹ کے عزیر احمد نے 1019 نمبر لے کر تسیری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس گروپ میں بحریہ کالج نیول کمپلکس اسلام آباد کی طالبہ فاطمہ فاروق مروت نے 978نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج ایف ایٹ فور اسلام آباد کی مہوش صدیق نے 958نمبر لے کر دوسری جبکہ بحریہ کالج نیول کمپلیکس اسلام آباد کی سحر ہمایوں نے 956نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیز گروپ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون ٹو کی طالبہ حلیمہ ریاض نے 951 نمبر لے کر پہلی، وائز سکول اینڈ کالج فار گرلز واہ کینٹ کی طالبہ حیسبہ نورین نے 940 نمبر لے کر دوسری اور پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ جدہ کی طالبہ مکرمہ حامد نے 921نمرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔