ازبکستان کی ہوا باز کمپنی کا پرواز سے قبل مسافروں کا وزن کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اگست 2015 23:07

ازبکستان کی ہوا باز کمپنی کا پرواز سے قبل مسافروں کا وزن کرنے کا فیصلہ
تاشکند (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) ازبکستان کی ہوا باز کمپنی نے پرواز سے قبل مسافروں کا وزن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان کی ہوا باز کمپنی ازبکستان ائیر ویز کی جانب سے مسافروں کی حفاظت کیلئے ایک انوکھا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ازبکستان ائیر ویز کی انتظامیہ نے پرواز سے قبل مسافروں کے سامان کے ساتھ ساتھ ان کا بھی وزن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ازبکستان ائیر ویز حکام کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صرف مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر کیا گیا ہے۔تاہم ازبکستان ائیر ویز کے حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا زیادہ وزن والے افراد سے زیادہ معاوضہ وصول کیا جائے گا یا نہیں۔