سانگھڑ ،اینٹی کرپشن پولیس کا سول اسپتال پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

مبینہ خرد برد کے خلاف تحقیقات کا آغاز

جمعرات 13 اگست 2015 23:14

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) اینٹی کرپشن پولیس کا سول اسپتال پر چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیامبینہ خرد برد کے خلاف تحقیقات کا آغاز اینٹی کرپشن پولیس کی ایک خصوصی جماعت نے ڈپٹی ڈائریکٹر نوابشاہ امام ڈنو منگی کی ہدایت پر سول اسپتال سانگھڑ پر چھاپہ مار کر گذشتہ سات سالوں کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیاسرکل آفیسر اینٹی کرپشن سانگھڑمحمد رئیس خانزادہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس کوسول اسپتال سانگھڑ میں 7کروڑ54 لاکھ روپے کی مبینہ خرد برد کی اطلاع ملی تھی تحویل میں لیے گئے ریکارڈ میں لوکل پرچیز، دٰ ایچ او پرپرچیز میڈیسن،فرنیچر ریپئیرنگ، دھوبی گھاٹ ریکارڈ، فیڈ،ایمبولینس اینڈ جنریٹرفیول اینڈ ریپئیرنگ ، الٹرا ساونڈایکسر ے اینڈ ڈائیلائیسیز مشین ریپئیرنگ،ای سی جی مشین پر پرچیزنگ، اسکول آف نرسنگ وظیفہ داخلہ و دیگر ریکارڈ،میڈیکل فٹنس ریکارڈ اوردیگر شعبہ جات کا ریکارڈ شامل ھے چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ محمد رئیس خانزادہ نے ا س مو قعہ پر مذید کہا کہ اس تمام ریکارڈ کی محکمہ کی ٹیکنیکل ٹیم اور آڈیٹر جائزہ لیں گے اور شواہد ملنے کے بعد ذمہ دار افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج اور گرفتاریاں عمل میں آئے گی انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ھے کہ ایٹی کرپشن کرپٹ افسران کو دیگر وفاقی اداروں سے بچانے کیلئے چھاپے مار ہی ہے ہر ادارے کو قانون کے مطابق اپنے طور پر بھی کاروائی کا اختیارہے

متعلقہ عنوان :