ایمریٹس نے طویل ترین پرواز چلانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 13 اگست 2015 23:17

ایمریٹس نے طویل ترین پرواز چلانے کا اعلان کر دیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) دبئی کی ایئرلائن ایمریٹس نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس فروری میں دبئی سے پاناما سٹی تک ’نان اسٹاپ فلائٹ‘ شروع کرے گی۔ اس پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 35 منٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایمریٹس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاناما کے دارالحکومت کے لیے روزانہ کی اس پرواز کے لیے بوئنگ کا 777-200 LR جہاز چلایا جائے گا جو 15 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ دنیا میں اس وقت تک طویل ترین پرواز ڈیلاس سے سڈنی تک ہے جس کا دورانہ 17 گھنٹے ہوتا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :