جشن آزادی پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں اہم عمارتوں کو سبز ہلالی پرچم اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، فیصل آباداور کراچی میں طویل ترین قومی پرچم کی نمائش

جمعرات 13 اگست 2015 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) جشن آزادی پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں اہم عمارتوں کو سبز ہلالی پرچم اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، فیصل آباد، کراچی میں طویل ترین قومی پرچم کی نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وطن عزیز کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اہم عمارتوں پر چراغاں کی گئیں، جنہیں دیکھنے کیلئے بچے، بوڑھے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد وہاں پر پہنچ گئی، ملک بھر کے تمام شہروں میں اہم عمارتوں کو سبز ہلالی پرچم جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے یعنی سجا دیا گیا، فیصل آباد اور کراچی میں طویل ترین قومی پرچم کی نمائش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :