بیوی سے گلے نہ لگنے دینے پر خاتون جیلر کو جھٹکا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 13 اگست 2015 23:57

بیوی سے گلے نہ لگنے دینے پر خاتون جیلر کو  جھٹکا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2015ء)کیون کنگ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔جیل کی ایک افسر ٹیفنے ولیمز نے کیون کو اپنی بیوی سے ملنے سے منع کر دیا۔ کیون کے مطابق اس نے اور اس کی بیوی نے حکام کی ٹیفنے کے خلاف شکایت لگائی تھی، اس شکایت کے غصے کی وجہ سے ٹیفنے نے کیون کو اپنی بیوی سے گلے ملنے سے روک دیا۔اسی روکنے کے جرم میں ٹیفنے کو 1251 ڈالر کا جھٹکا لگ گیا۔

(جاری ہے)

کیون نے 1982 میں اوک لینڈ کاؤنٹی مشی گن میں ایک قتل کر دیا تھا۔ کیون، جو اس وقت جیکسن ، مشی گن کی ایک جیل میں قید ہے، نے عدالت میں ٹیفنے کےخلاف مقدمہ کر دیا۔ڈیٹرائٹ فیڈرل کورٹ کے جج نے 52 سالہ کیون کو پہلی ترمیم کے حقوق کی خلاف ورزی کی مد میں 1 ڈالر اور ہرجانے کی مد میں 1250 ڈالر دلوائے۔ ٹیفنے نے عدالت میں موقف اپنا کے اس کا عمل آئین کی خلاف ورزی نہیں تھا۔ تاہم عدالت نے اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔