پاکستان کا یوم آزادی ، معروف سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اگست 2015 11:06
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) : پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے۔ پاکستانیوں کو جشن آزادی کا تحفہ دینے کے لیے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کے سنگ جشن آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے۔
(جاری ہے)
69ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے ایک نیا ڈوڈل متعارف کروادیا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی کا خاص تحفہ ہے۔
اس مرتبہ گوگل نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے لیے ڈوڈل میں لاہور کا شاہی قلعہ نمایاں کیا ہے، جبکہ گذشتہ برس گوگل نے یوم آزادی پر اسلام آباد میں واقع قومی یادگار یا پاکستان مونومنٹ کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام انٹرنیٹ صارفین کو 14اگست پر سرچ انجن کھولتے ہی گوگل کی جانب سے جشن آزادی کا پیغام موصول ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.