سابق کپتان اوپننگ بلے باز رمیز راجہ نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں

جمعہ 14 اگست 2015 11:21

سابق کپتان اوپننگ بلے باز رمیز راجہ نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اگست۔2015ء) پاکستان کے سابق سٹار بلے باز رمیز راجہ نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں ۔ عظیم بلے باز اپنی منفرد بلے بازی کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھتے ہیں ۔ لیجنڈری کرکٹر 14 اگست 1962ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ سابق سپر سٹار نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2 مارچ 1984ء جبکہ ون ڈے کیریئر کا آغاز 06 فروری 1985ء کو کیا ۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2833 رنز جوڑے جبکہ 198 ون ڈے میچز کھیل کر 5841 رنز بنائے ۔ 1992ء کے تاریخی ورلڈ کپ میں عظیم بلے باز نے پاکستان کی جیت میں اہم کرادار ادا کیا تھا ۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ کمنٹیٹر بن گئے اور اس شعبے میں بھی خوب نام کمایا ۔ سٹار کرکٹر کی سالگرہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ 14 اگست کے تاریخی دن کو پاکستان معرض وجود میں آیا تھا ۔