دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ‘ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا قوم کو 69ویں یوم آزادی پر مبارکبادکاپیغام

جمعہ 14 اگست 2015 11:43

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ دہشت گردوں کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قوم کو 69ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے‘ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔

بریگیڈیئر مظہر کیانی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے‘ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔