گوگل نے گوگل ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کے نام کردیا

جمعہ 14 اگست 2015 11:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) گوگل نے جمعہ کو گوگل ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کے نام کیا ۔گوگل کے پیج پر ہر خاص یا یادگار دن کے لئے ڈوڈل بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آزادی کے دن کو گوگل نے بھی یوم آزادی پاکستان منا یا اور اسی مناسبت سے گوگل ڈوڈل پاکستان کے یوم آزادی کے نام کیا گیا ۔جس میں لاہور کے شاہی قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرا یاگیا۔