برطانیہ میں شرانگیز تقریروں کے حوالے سے قانون موجود ہے ، کراچی آ پریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں، کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر داخلہ سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی، آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ،پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کاانٹرویو
جمعہ 14 اگست 2015 11:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہبرطانیہ میں شرانگیز تقریروں کے حوالے سے قانون موجود ہے ، کراچی آ پریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں، کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر داخلہ سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی، آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ،پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے صورتحال میں بہتری آئی ۔(جاری ہے)
بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے اس آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی تھی۔ بی بی سی پر ایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پر انہوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والا ادارہ ہے۔
اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ آپریشن ضرب عضب کے متعلق سوال پر فلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھی اچھی خبریں بھی ہیں، پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.