کرکٹ کمنٹیٹر حسن جلیل بھی نیب کے گھیرے میں آگئے

جمعہ 14 اگست 2015 12:07

کرکٹ کمنٹیٹر حسن جلیل بھی نیب کے گھیرے میں آگئے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اگست۔2015ء) سینئر کرکٹ مبصر حسن جلیل کو ورلڈ کپ 1999ء کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے کیس میں قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ جلیل نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن میں بطور ماکیٹنگ مشیر کام کرتے ہوئے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 30000 ڈالرز کا نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران ملزم نے اپنے کونسل کے ذریعے نیب راولپنڈی میں پانچ لاکھ روپے چیک کے ساتھ والنٹری ریٹرن کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم وہ انکوائری میں غیر حاضر رہے جس کے بعد نیب نے تحقیقات کے دوران جلیل کی غیر حاضری کو وجہ بناتے ہوئے وی آر درخواست مسترد کر دی ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نیب نے معاملہ کی مزید جانچ پڑتال کی اجازت دے دی ۔

متعلقہ عنوان :