آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اہلِ خانہ سے مسئلہ نہیں ‘ڈیرن لیمن

جمعہ 14 اگست 2015 12:14

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اہلِ خانہ سے مسئلہ نہیں ‘ڈیرن لیمن

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے اہلِ خانہ کو ٹیم کے ساتھ سفر کرنے سے نہیں روکیں گے۔آسٹریلیوی کوچ نے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد یہ بیان دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ کھلاڑیوں کے شریک حیات اور بچوں کی وجہ سے ان کی توجہ کھیل سے ہٹ گئی تھی اور اسی وجہ سے وہ انگلینڈ میں ایشز سیریز ہار گئے۔

(جاری ہے)

کوچ ڈیرن لیمن نے دعویٰ کیا کہ بعض کھلاڑیوں نے گذشتہ دسمبر سے اب تک بمشکل تین سے چار دن ہی اپنے گھر گزارے ہیں انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی دوسرے کھیل میں اتنی طویل مدت تک گھر سے باہر رہتے ہیں کرکٹ آسٹریلیا کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے طور پر ایک ایسے انتظام کو نہیں اپنا سکتا جس میں بیویوں ‘گرل فرینڈز اور خاندان کے دیگر ارکان کو خوش آمدید نہ کہا جائے جب ہمارے کھلاڑی اور سٹاف اتنے عرصے تک باہر رہیں انھوں نے اس بارے میں کہا کہ طویل سفر کے دوران اہل خانہ کی موجودگی کی صورت میں کس حد تک نارمل رہنے میں مدد ملتی ہے۔