پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی رپورٹ پیر کو مکمل کرلی جائے گی

جمعہ 14 اگست 2015 12:14

پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی رپورٹ پیر کو مکمل کرلی جائے گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں عبرت ناک شکست کے اسباب پر مشتمل رپورٹ پیر کو مکمل کرلی جائے گی ‘ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں ایک انٹرویومیں اولمپین شاہد علی خان نے کہاکہ ان کی انکوائری اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے کراچی لاہوراسلام آباد میں ٹیم مینجمنٹ، پلیئرز، سابق اولمپئنزاور صحافیوں سے تجاویز اور سفارشات لی ہیں مفصل رپورٹ پیر تک مکمل کرکے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوپیش کردی جائے گی۔