اداکار علی اعجاز کی 16سال کے بعد شوبز میں واپسی

جمعہ 14 اگست 2015 12:34

اداکار علی اعجاز کی 16سال کے بعد شوبز میں واپسی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) اداکار علی اعجاز کی 16سال کے بعد شوبز میں واپسی ، کل ( ہفتہ ) الحمرا ہال llمیں نئے اسٹیج ڈرامے کی اوپننگ میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسر آصف علی راہی کے نئے اسٹیج ڈرامے کی اوپننگ کل ( ہفتہ ) الحمرا ہال llمیں شام 7بجے منعقد کی جائے گی جس میں اداکار علی اعجاز اداکاروں میں سکرپٹ تقسیم کریں گے ۔

اس نئے ڈرامے میں اداکارہ پائل چوہدری ، لیلیٰ صدیقی ، مایا ، شازیہ پلک ، سلونی ، مہک اعوان ، انعم ، شبانہ بھٹی ، شاہد خان ، مجاہد رانا ، سلیم پنچھی ، افروز خان ، مجاہد عباس ، شاہد نوشاد ، آصف علی ، افضل ، عثمان شاہ سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے ۔ ڈرامے کے ہدایتکار باقر حسین ، نگران ہدایتکار و سرپرست علی اعجاز ہیں ۔