یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی فلم ”مور “نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

جمعہ 14 اگست 2015 12:40

یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی فلم ”مور “نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی فلم ”مور “نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

فلم کرپشن کی ایک سچی کہانی پر مبنی ہے،فلم کا نام پشتو کے لفظ مور پر رکھا گیا جسکے معنی ماں کے ہیں، فلم میں ماں کا اہم کردار سمعیہ ممتاز نبھارہی ہیں،فلم بلوچستان میں کرپشن کے ایک سچے واقعہ کے گرد گھومتی ہے، فلم میں پسماندہ علاقے ڑوب کی پلوشہ نامی لڑکی کی کہانی بھی اجاگر کی گئی ہے، جو ناموافق حالات میں ماری جاتی ہے،ہدایتکار جامی کی فلم مور کی کاسٹ میں حمید شیخ، شازخان،عبدالقادر،شبیررانا،ایاز سومرو اور نیئر اعجاز،سونیا حسین اور ایشتا محبوب سید شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :