مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ فاٹا کے صدر میرا سے شادی کے خواہشمند ملک وزیر محمد صافی 40رکنی وفد کے ہمراہ واہگہ پہنچ گئے

جمعہ 14 اگست 2015 12:40

مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ فاٹا کے صدر میرا سے شادی کے خواہشمند ملک وزیر محمد ..

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) مہمند ایجنسی کے معروف شخصیت ملک وزیر محمد صافی چالیس رکنی عمائدین کے جرگہ کے ہمراہ اداکارہ میرا سے ملاقات کیلئے واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔ چودہ اگست کا جشن منانے کے بعد میرا کے ساتھ ملاقات کروں گا‘ میرا کی شادی کیلئے تمام شرائط پوری کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ فاٹا کے صدر ملک وزیر محمد صافی کے ہمراہ چالیس رکنی وفد جس میں ملک سادول، ملک ایاز خان، ملک شیر زادہ، ملک زاہد کے علاوہ شعبہ حواتین کے مرکزی نائب صدر سعیدہ الیاس بھی شامل ہیں۔

لاہور روانگی سے قبل ملک وزیر محمد نے مہمند پریس کلب کے نمائندوں کو بتایا کہ اس جرگے میں مسلم لیگ ق پاکستان کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اور چودہ اگست جشن آزادی کو واگہ بارڈر میں منائینگے۔ کیونکہ اداکارہ میرا بھی جشن آزادی منانے واگہ بارڈر آئی گی۔ تو ممکن ہے کہ ان کے ساتھ ملاقات ہو جائیگی۔ میں اداکارہ میرا کی دو شرائط ادا کاری اور طلاق کے علاوہ تمام شرائط ماننے کیلئے تیار ہوں۔

اگر ضرورت پڑ جائے تو ہم جرگہ ممبران ان کے گھر جانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اور اداکارہ میرا کو قبائلی رسم و رواج کے تحت ان کے ساتھ شادی کرینگے۔ جن میں ان کے اہل خانہ کو بھی شامل کرینگے۔ اگر وہ شادی کے معاملے میں ٹال مٹول کریگی تو ہم ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرینگے۔ اور ان کے تمام مطالبات پورا کر کے ان کو شادی پر رضامند کرینگے۔واگہ بارڈر پر پرچم کشائی کے بعد اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کرینگے اور اُن کو فاٹا کے مسائل سے آگاہ کرینگے۔ اس موقع پر ملک وزیر محمد صافی کو ایجنسی سے جرگہ سمیت لاہور کیلئے رخصت کیا گیا۔