ضرب عضب رنگ لے آیا ، شمالی وزیرستان میں یوم آزادی کی تقریب، فضا ملی نغموں سے جھوم اٹھی
جمعہ 14 اگست 2015 12:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں کی فضائیں بھی یوم آزادی پر ملی نغموں سے گونج اٹھیں ، پرچم کشائی کی رنگارنگ جشن آزادی کی تقریب ہوئی۔آپریشن ضرب عضب کے بعد امن قائم ہوا تو شمالی وزیرستان کی فضائیں بھی ملی نغموں سے گونج اٹھیں۔
(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب کے کمانڈر میجر جنرل نعمان کی سربراہی میں میر علی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب ہوئی ، قبائلی عمائدین ، نمائندگان اور پولیٹیکل انتظامیہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
بینڈ کی دھنوں نے ماحول کو گرمایا تو ملی نغموں کی دلکش دھنوں پر فوجی جوان اور قبائلی جھومے بغیر نہ رہ سکے ، تقریب میں تقریری مقابلے بھی ہوئے اور ملی نغموں نے بھی سماں باندھ دیا۔اس موقع پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ، آپریشن ضرب عضب کے کمانڈر میجر جنرل نعمان محمود نے مادر وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے عہد کو دہرایا۔ہنگو میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ، دوآبہ میں یوم آزادی کے سلسلے میں ریلی بھی نکالی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.