آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 69واں یوم آزادی اتحاد ‘ محبت ‘ یکجہتی ‘ نفرتوں کے خاتمے ‘تمام چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے اور اقوام عالم میں باوقار قوم کے طورپر اپنا تشخص مزید بہتر بنانے کے عزم کیساتھ نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا
جمعہ 14 اگست 2015 13:03
اسلام آباد /مظفر آباد /پشاور /کوئٹہ /کراچی /لاہور /گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ وفاقی ادارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 69واں یوم آزادی اتحاد ‘ محبت ‘ یکجہتی ‘ نفرتوں کے خاتمے ‘تمام چیلنجز کا ملکر مقابلہ کر نے اور اقوام عالم میں باوقار قوم کے طورپر اپنا تشخص مزید بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عمارتیں پاکستانی پرچموں سے سجائی گئیں جبکہ اہم عمارتوں پر برقی قمقمے رات بھر روشنی بکھیرتے رہے ‘ ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جگہ جگہ سکیورٹی انتہائی الرٹ رہی ‘ اہم عمارات ‘ شاہراہوں ‘ ائیر پورٹس پر انتہائی مستعد سول وفوجی سکیورٹی اہلکار اور شارپ شوٹر تعینات تھے ‘ اسلام آباد میں جشن آزادی کی اہم تقریبات کی وجہ سے صبح چھ بجے سے ہی موبائل سروس معطل کر دی گئی جو سہ پہر کے وقت بحال ہوگئی ‘کوئٹہ میں یوم آزادی کے موقع پر 400 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے بلوچ رجمنٹ کے دستہ نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔گریڑن کمانڈر میجر جنرل طارق امان نے تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض انجام دئیے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی ادھر کوئٹہ میں یوم آزادی کے موقع پر 400 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے عسکریت پسندوں نے پولیس لائن میں تقریب کے دوران ہتھیارحوالے کیے۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ مہمان تھے۔بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی، وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک ، صوبائی وزراء، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کو بچوں نے قومی پرچم پیش کیے۔پشاور میں جشن آزادی کی تقریب خیبر پختونخوا اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ‘ تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی ، قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سکندر شیر پاؤ ، انیسہ زیب طاہر خیلی ، چیف سیکرٹری ‘ آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی پرچم کشائی سے قبل ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد سائرن بجایا گیا اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے ، خٹک ڈانس نے تو شرکاء کے دل ہی موہ لئے ، تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک خطاب کئے بغیر ہی چلے گئے ادھر ملک بھر کی طرح آزاد کشمیرمیں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایاگیا۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایون صدرمظفرآبادمیں منعقدہوئی۔دن کا آغاز ریاستی دارلحکومت کی مساجد میں ملک و قوم کی سلامتی ترقی ،امن اور کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔8بجکر 58منٹ پر سائرن بجائے گے ۔اس دوران مکمل خاموشی اختیارکی گئی ۔9بجے صدر آزاد جموں وکشمیرسردار محمد یعقوب خان نے ایوان صدر کے سبزہ زار پر قومی پرچم لہرایا۔جس کے بعد پوری قوم کے ساتھ ملکر باادب کھڑے ہوکر قومی ترانہ سناگیا۔سیکرٹری صدارتی امور سردار فاروق تبسم نے تقریب کی نقابت کے فرائض انجام دیئے ۔پرچم کشائی کی تقریب میں آزاد کشمیرکے وزیرجنگلات سردار جاوید ایوب ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید ،صدارتی مشیر راجہ ساجد ،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل آف پولیس ،سیکرٹریز حکومت ،بریگیڈیئر کمانڈر،اعلیٰ سول و فوجی حکام ،گرلز گائیڈز ،سکولوں کے طلباء و طالبات اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک تھے ۔تقریب کے اختتام پر بچوں نے ملی نغمے ،بوائے سکاؤٹس اور گرل گائیڈز ترانے پیش کئے جسکے بعد صدر آزادکشمیرشرکاء میں گھل مل گئے ۔اور فرداََ فرداََ لوگوں سے مصافحہ کیا اور انھیں جشن آزادی کی مبارک باد دی ۔جس کے بعد تمام مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی دوسری جانب ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جگہ جگہ سکیورٹی انتہائی الرٹ رہی ‘ اہم عمارات ‘ شاہراہوں ‘ ائیر پورٹس پر انتہائی مستعد سول وفوجی سکیورٹی اہلکار اور شارپ شوٹر تعینات تھے دہشتگردی کے پیش نظر یوم آزادی کے موقع پرراولپنڈی اور اسلام آباد کے اکثر علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی فون سروس صبح چھ بجے کے تقریب معطل ہوگئی جو تقریباً سہ پہر ایک بجے کے بعد بحال ہوئی ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق جڑواں شہر وں کے بعض علاقوں میں فون سروس چودہ اگست کے باعث سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کی گئی -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.