یوم آزادی کی مناسبت سے پاک آرمی،پاکستان الیون کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جائیگا:آئی ایس پی آر

جمعہ 14 اگست 2015 13:05

یوم آزادی کی مناسبت سے پاک آرمی،پاکستان الیون کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا ..

راول پنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اگست۔2015ء) ملک کے 69ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاک آرمی اور پاکستان الیون کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3بجے آرمی کرکٹ گراؤنڈ،راول پنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ہوں گے جب کہ میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آئی ڈی پیز کے لیے وقف کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :