وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنائراکرم کی جناح یونیورسٹی میں جشن آزادی تقریب میں شرکت، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

جمعہ 14 اگست 2015 14:14

وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنائراکرم کی جناح یونیورسٹی میں جشن آزادی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنائرا کرم کراچی کی جناح یونیورسٹی فار ویمن پہنچ گئیں جہاں انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔ شنائرا اکرم کو اس تقریب کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی، پاکستانی کرکٹر انور علی اور سرفراز احمد بھی تقریب میں مدعو تھے۔

شنائرا اکرم نے پاکستان کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا، اس موقع پر انہوں نے طالبات سے گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں یونیورسٹی پہنچ کر بہت اچھا لگا، انہوں نے طالبات اور پاکستانیوں کی تعریف کی کہ وہ اپنے آزادی کے دن کو اتنے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ شنائرا اکرم نے کہا کہ انہیں پاکستان سے محبت ہے، انہوں نے اس موقع پر پاکستان زندہ بار کے نعرے بھی لگوائے۔یونیورسٹی کی طالبات ان سے باتیں کرنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنانے کے لئے بے چین نظر آئیں، شنائرا اکرم نے طالبات کے موبائل فون لے کر ان کے لئے سیلفیز بنائیں، اپنے موبائل سے بھی انہوں نے طالبات کے ساتھ سیلفی بنائی اور پھر اسے ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا۔