راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ، اینڈی مرے اور رافیل نڈال کی کامیابی کا سفر جاری

جمعہ 14 اگست 2015 14:14

راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ، اینڈی مرے اور رافیل نڈال کی کامیابی کا سفر ..

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)مونٹریال میں جاری راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کئی سیڈڈ کھلاڑیوں کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ ایونٹ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے اور سپین کے رافیل نڈال کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔ راجرز کپ کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک نے کروشیا کے نمبر چھ سیڈ مارن سیلک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

فرانس کے نمبر پندرہ سیڈ گائیلز مون فلس لکسمبرگ کے غیر معروف کھلاڑی مولر کے خلاف میچ ٹائی بریکر پر ہار گئے۔ بلغاریہ کے نمبر چودہ سیڈ گریگور دمیتروف کو امریکا کے جیک سوک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مات دے دی۔ راجرز کپ میں برطانیہ کے نمبر دو سیڈ اینڈی مرے اور سپین کے نمبر سات سیڈ رافیل نڈال کی پیش قدمی جاری ہے، ٹینس اسٹار نواک جکووچ اور اینڈی مورے تیسرے مرحلے کے میچ جیت کر مانٹریال ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں ٹاپ سیڈڈ اور تین بار کے چیمپئن نواک جکووچ نے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نے تیسرے مرحلے کے میچ میں امریکا کے جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں چھے دو اور چھے ایک سے شکست دی۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر تین اینڈی مورے نے بھی تیسرے مرحلے کا میچ جیت کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ اینڈی مورے نے لکسمبرگ کے جائلز مولر کو سٹریٹ سیٹس میں چھے تین اور چھے دو سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فتح سمیٹی۔