مونٹریال ماسٹرز‘ نڈال، جکووچ، مرے کوارٹرفائنل میں

جمعہ 14 اگست 2015 14:15

مونٹریال ماسٹرز‘ نڈال، جکووچ، مرے کوارٹرفائنل میں

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)مونٹریال میں جاری ٹینس کے ماسٹرز ایونٹ راجرز کپ میں نوواک جکووچ، اینڈی مرے اور رافیل نڈال نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن سے قبل کھیلے جانے والے دوسرے آخری ماسٹرز ٹورنامنٹ میں سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے تیسرے راوٴنڈ میں امریکا کے جیک ساک کو ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

صرف 54منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں انہوں نے 2-6اور 1-6 سے فتح اپنے نام کی۔ برطانیہ کے سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے نے لگزمبرگ کے جلز ملر کو شکست دی۔ ان کا سکور3-6 اور2-6 رہا۔سپین کے رافیل نڈال نے روس کے میخائل یوزنی کو ہرایا۔ انہوں نے 3-6 اور3-6 کے سکور سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ امریکا کے جان ازنر نے آسٹریلیا کے نک کرگیاس کو 5-7 اور3-6 سے شکست دی۔ جاپان کے کائی نیشی کوری، لیٹویا کے ارنیسٹ گلبس، فرانس کے جیریمی شارڈی اور جو ولفرائیڈ سونگا بھی اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔