صوبائی و ضلعی حکومتیں کھیلوں پر توجہ دیکر ایک صحت مند معاشرہ دینے میں اپنا رول اداکریں ،یوسف جمال

جمعہ 14 اگست 2015 14:15

صوبائی و ضلعی حکومتیں کھیلوں پر توجہ دیکر ایک صحت مند معاشرہ دینے میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)ویلج کونسل ارمڑ کے وائس چیئرمین ا ورپشتوفلموں کے معروف اداکار یوسف جمال ارمڑ نے کہاہے کہ کھیل کھود میں حصہ لینا نوجوان نسل کیلئے انتہائی مفید ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی اور صوبائی حکومتیں صوبے میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دیکرایک صحت مندمعاشرہ کی تشکیل میں اپنا رول اداکریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن پشاورکے زیراہتمام 14اگست کو جوش وجذبے سے منانے کی غرض سے منعقدہ کراٹے ٹورنامنٹ کے موقع پر مہمان خصوصی کے حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں نے ہی سبزہلالی پرچم کوایک بہترین شناخت دی ہے اوراگر حکومت کی سرپرستی جاری رہی تو انشاء الہ یہی سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انکاکہناتھاکہ موجودہ دور میں کھیلوں کی اہمیت سے کسی طور پر انکار ممکن نہیں ،اس سے انسان ذہنی اور جسمانی طورتندرست رہتاہے یہی وجہ ہے کہ فنکار سمیت کسی بھی شعبے سے وابستہ آفراد کیلئے جسمانی فٹنس لاز ہے۔ مقابلے شمس العارفین نے جیت لیا۔