سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 45 ہزار 100 روپے ہوگئی

جمعہ 14 اگست 2015 14:31

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 45 ہزار 100 ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست2015ء)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے1117 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 45100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر38657 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کے اضافے سے 625 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 4.29 روپے بڑھ کر 535.71 روپے ہوگئی۔