پاک فوج بمقابلہ پاکستان الیون ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چوکا لگا کر میچ کا آغاز کیا

جمعہ 14 اگست 2015 15:34

پاک فوج بمقابلہ پاکستان الیون ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چوکا لگا ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اگست۔2015ء) پاک فوج اور پاکستان الیون کے درمیان کھیلے جارہے آزادی میچ کا آغاز آرمی چیف نے شاہد آفریدی کو چوکا لگا کر کیا، تفصیلات کے مطابق میچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میدان میں اتر کر بلا تھاما اور کریز پر پہنچ گئے ،ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی نے پاک فوج کے سربراہ کو گیند کروائی جس پر آرمی چیف نے چوکا لگا کر میچ کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وکٹ کیپنگ کے فرائض ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سرانجام دیے ، پاکستان الیون کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں محمد حفیظ ،شہزاد احمد ،مصباح الحق ،اظہر علی شامل ہیں جبکہ ٹیم میں انڈر 19سے بھی کھلاڑی شامل کی گئے ہیں ۔