فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار آگ سے جھلس گئے

جمعہ 14 اگست 2015 16:10

فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار آگ سے جھلس گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلس گئے۔ اکشے کمار فلم کے ایک گانے ٹنگ ٹنگ باجے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

(جاری ہے)

فلم کے گانے کی شوٹنگ کے لئے اکشے کمار اور دیگر ڈانسرز کو آگے کے چھلے سے گزرنا تھا، اس مقصد کے لئے پہلے ریہرسلز بھی کی گئیں تاہم اس وقت رنگ کو آگ نہیں لگائی گئی تھی، جب اصل ٹیک کی باری آئی تو اکشے کمار کی ٹانگ رنگ میں پھنس گئی اور ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔

موقع پر موجود فلم کریو نے فائر ایکسٹنگویشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا تاہم اکشے کمار اس سے معمولی جھلس گئے۔طبی امداد کے بعد وہ پھر فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچ گئے اور انہوں نے گانے کے چند مناظر کی عکسبندی کرائی۔ اکشے کمار فلموں میں آنے سے قبل کراٹے کلب چلاتے تھے، وہ بلیک بیلٹ ٹو ڈاوٴن ہیں اور چین میں جا کر ایڈوانس کورسز بھی کر چکے ہیں، وہ اپنی فلموں کے تمام مشکل سٹنٹس خود کرتے ہیں اور ان کے لئے کسی باڈی ڈبل کا سہارا نہیں لیتے