ٹی وی اداکارہ سر پر6 ٹانکوں کے باوجود شوٹنگ کے لئے پہنچ گئی

جمعہ 14 اگست 2015 16:10

ٹی وی اداکارہ سر پر6 ٹانکوں کے باوجود شوٹنگ کے لئے پہنچ گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)بھارت کی ٹی وی اداکارہ سربھی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں، ان کے سر پر 6 ٹانکے لگے لیکن اس کے باوجود وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے پہنچ گئیں۔سربھی ٹی وی شو قبول ہے میں صنم کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شوٹنگ کے دوران ایک منظر میں انہیں فلم کا ایک اور کردار دھکا دیتا ہے، اس مقصد کے لئے متعدد بار ریہرسلز کی گئیں لیکن عکسبندی کے وقت سربھی لڑکھڑا گئیں اور سر کے بل فرش پر جا گریں، گرتے ہی وہ بیہوش ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

چند گھنٹوں کے بعد سربھی ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ایسی حالت میں شو کے سیٹ پر پہنچیں جب ان کے سر پر 6 ٹانکے لگے تھے اور بڑی سی پٹی بندھی ہوئی تھی۔ سربھی بضد تھیں کہ وہ پٹی کھول کر باقی کا کام مکمل کروا دیتی ہیں لیکن ڈرامے کے ہدایتکار نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔اس حوالے سے ایک انٹرویو میں سربھی نے کہا کہ ڈرامے کی متعدد شوٹنگ پہلے ہی کسی وجہ سے کینسل ہو چکی تھیں، ایسے میں میری خواہش تھی کہ میری وجہ سے کام نہ رکے لیکن ڈائریکٹر نے مزید شوٹنگ سے انکار کر دیا