” برادرز“ میں ماں کا کردار کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوئی،جیکولین فرنینڈس

جمعہ 14 اگست 2015 16:20

” برادرز“ میں ماں کا کردار کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوئی،جیکولین ..

ممبئی ۔14 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ انہیں فلم ” برادرز“ میں ماں کا کردار کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ جیکو لین فرنینڈس نے کہا کہ ان کی عمر کی اداکارائیں عموماً ماں کے کردار کی پیشکش نہیں قبول کرتی لیکن انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا اور فلم ” بردارز“ میں بغیر کسی جھجک کے ماں کا کردار نبھایا۔ وہ ہر طرح کا کردار نبھانا چاہتی ہیں تاکہ خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرسکیں ۔ وہ خوش ہیں کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے اور مداح انہیں سراہتے ہیں ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں سادھارتھ ملہوترا ، اکشے کمار اور جیکی شروف شامل ہیں ۔ فلم آج ریلیز ہوگئی ہے ۔