قوموں کی ترقی کا راز اتحاد میں پنہاں ہے، پاکستانی قوم اتحاد کی بنیاد پرہی آزادانہ طور پر 69واں یوم آزادی منا رہی ہے، اس کا سہرہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستا ن کے سر ہے

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر محمد امجد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود کاتقریب سے خطاب

جمعہ 14 اگست 2015 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر محمد امجد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز اتحاد میں پنہاں ہے پاکستانی قوم اتحاد کی بنیاد پرہی آزادانہ طور پر 69واں یوم آزادی منا رہی ہے اور اس کا سہرہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستا ن کے سر ہے۔وہ سنٹرل سیکر ٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز اتحاد میں پنہاں ہے یہی وجہ ہے آج پاکستان میں آپس میں چاہے جتنے بھی اختلافات ہوں لیکن جب ملک پاکستان کی بات آتی ہے وہاں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ہے جس کا ثبوت حالیہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا متحد ہونا ہے۔انڈیا کے جاحانہ رویہ کے خلاف آپس میں اتحاد اور پاک فوج کی مکمل حمایت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آج 69واں یوم آزادی تو منا رہے ہیں مگر ہمارا دل ان نوجوانوں کی شہادتوں کو نہیں بھلا سکتاجنہوں نے پاکستان اور ہماری حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ْآج ہم پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو بھی نہیں بھلا سکتے ہمارے دلج بھی ان ننھے پھولوں کی یاد میں تڑپ رہے ہیں اس وقت ملک میں لیڈر شپ کی کمی ہے سیست دان تو بہت ہیں لیکن لیڈر کوئی نہیں جو سب سے پہلے اپنا دامن قوم کے سامنے احتساب کے لیئے پیش کرے ایسی صورت میں صرف اور صرف اے پی ایم ایل کے چیئرمین اور سابق صدرپرویز مشرف ہی ایک امید کی کرن ہیں جن کا ماضی ہمارے سامنے زندہ مثال کی طرح موجود ہے اور پاکستان کے خلاف ہونے والی کوئی بھی سازش ہو بلا خوف و خطر اس کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں اے پی ایم ایل سنٹرل سیکرٹریٹ میں جشن یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی کی تقریب میں ملک کے لیئے دعا کی گئی تقریب سے راجہ شاہد ،وجاہت کیانی۔

حیدر زیب اختر ۔عارف علی خان ،راجہ زکی ،عاصن کیانی عثمان گجر ،صاحبزادہ ایاز خان کے علاوہ دئگر نے شرکت کی۔۔

متعلقہ عنوان :